تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فٹبال ورلڈ کپ2018،جیمز بونڈ بھی انگلینڈ کی حمایت میں اُتر گئے

جنگ نیوز -
لندن . . . . 2018میں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا فیصلہ ہونے کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں میزبانی کے امیدوار ممالک کی بڑی شخصیات اپنے ملک کی بولی اور مہم چلانے کیلئے سامنے آتی جارہی ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال انگلینڈ کی ہے ۔2دسمبر کو ہونیوالے میزبانی کے فیصلیکیلئے جہاں انگلینڈ کی جانب سے پہلے آکٹوپس پال کو سفیر مقرر کیا گیا وہیں اب جیمز بونڈ سیریز میں بونڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیل کریگ بھی اپنے ملک کی حمایت میں میدان میں کود پڑے ہیں۔42سالہ برطانوی اداکار و پروڈیوسر ڈینیل جو آجکل امریکا میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وقت نکال کر میزبانی کے حصول کیلئے جاری مہم کا حصہ بنے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ2018کی میزبانیکیلئے انگلینڈ کے ساتھ ساتھ امریکا،روس،ہالینڈ و بیلجیم اور اسپین و پرتگال کی مشترکہ جوڑیوں کے مابین مقابلہ ہے ، آج کل فیفا کے انتظامی عہدیدار اسٹیڈیمز اور سہولیات کا جائزہ لینیکیلئے چار روزہ دورے پر انگلینڈ میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.