تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عالمی سطح کے ٹاپ میوزک آئکون کا خطاب مائیکل جیکسن کے نام

جنگ نیوز -
نیویارک . . . . .امریکی نیوز چینل سی این این کے ایک پول میں پچھلے پچاس سالوں میں عالمی سطح پر موسیقی کا آئکون مائیکل جیکسن کو ٹھہرایا گیا ہے۔پچھلے مہینے شروع کیے گئے اس پول میں ایک لاکھ سے زائد رائے دہندگان نے آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کو موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ قرار دیا۔عالمی سطح پر پانچ بہترین میوزک آئکونز کے انتخابکیلئے کروائے گئے اس فہرست میں جہاں کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن سرِ فہرست رہے وہیں اوّل20میں جگہ بنانے والی بھارت کی آشا بھونسلے سمیت نامزد کوئی بھی خواتین اول5کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.