5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
قتل میں نامزد ملزم پولیس حراست میں مبینہ تشددسے ہلاک
جنگ نیوز -
گجرات . . . . گجرات میں قتل اور اغوا کے مقدمہ میں ملوث زیرحراست ملزم پولیس کے مبینہ تشددسے ہلاک ہوگیاہے۔پولیس کے مطابق محمد شریف اور اسکی بیوی ناہید طاہرہ پر ایک خاتون ناظمہ بی بی کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج تھاجس میں دونوں میاں بیوی گرفتارتھے اور بیوی کو جیل بھجوایا جا چکا تھا، تھانہ کنجاہ میں ملزم محمد شریف نے چادر کا پھندابناکرخودکشی کر لی ہے۔دوسری جانب ملزم کے ورثا نے الزام لگایا کہ تفتیشی افسر نے وحشیانہ تشددکرکے اسے ہلاک کیاہے۔ڈی پی او گجرات کے حکم پر تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ اواور تفتیشی افسر سمیت سات اہلکا روں کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔