5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزنی میٹھا کدو اُگانے والے جڑواں بھائی گنیز بک کے امیدوار
جنگ نیوز -
لندن . . . . برطانوی کاؤنٹی ہمپشائر کے پینگٹن ہانٹس نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے49سالہ جڑواں بھائیIan & Stuart Paton ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑامیٹھا کدو اُگانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ میں شامل ہونے کے امیدوار بن گئے ہیں۔16فٹ گولائی پر محیط یہ کدو ابھی تقریباً660کلوگرام وزنی ہے اورروزانہ تقریباً14کلوگرام وزن کے اضافے کی صلاحیت رکھنے والایہ دیو ہیکل کدو ابھی 40دن تک مزید نشوونما پائے گاجس کے حساب سے اس کے وزن میں مزید560کلوگرام کا اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا کے سب سے وزنی کدو اگانے کا اعزاز امریکی ریاست اوہائیوکی ایک جوڑی کے پاس ہے جن کا کدو782کلوگرام وزنی تھا تاہم ان جڑواں بھائیوں کا کدو مکمل نشوونما کے بعد1210کلوگرام وزن کا حامل ہوگا اس حساب سے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔