تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لارڈز ٹیسٹ:پاکستان شدید دباؤ کا شکار، 46رنز پر 3وکٹیں گر گئیں

جنگ نیوز -
لندن . . . . .لارڈزٹیسٹ میں انگلینڈ کے 446رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار ہے،اور اپنی پہلی اننگ میں چائے کے وقفے پر تین وکٹ کے نقصان پر صرف 46رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے 446رنز کے پہاڑ جیسے اسکور پاکستانی ٹیم کے پہلی اننگ میں پاؤں لڑکھڑا گئے اور دس رنز کے اسکور پر اپنی تین وکٹ گنوا بیٹھا ۔پاکستان کے دونوں اوپنرز یاسر حمید اور عمران فرحت نو رنزبنا کرآؤٹ ہوگئے، یاسر حمید دو اور عمران چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، اس کے فوراً محمد یوسف اسٹیورٹ براڈ کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے بولڈ ہوگئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم شدید دباؤ کا شکا ر ہوگئی ہے۔تاہم چائے کے وقفے تک پاکستان تین وکٹوں کے نقصان پر 46رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے، سلمان بٹ 26اور اظہر علی 19رنز کے اسکور پر وکٹ پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.