تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عید سے پہلے متاثرین کو چھت فراہم کرنا حکومت کیلئے چیلنج ہے، گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرین سیلاب میں فنڈز کی تقسیم کے عمل میں عوامی نمائندوں کو بھی شامل کیاجائے، ان کا کہناتھاکہ عید سے پہلے سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا حکومت کے لئے چیلنج ہے ۔ وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،بیت المال اور وزارت عشر وزکوةٰ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو متاثرین کی امداد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین کو فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے عوامی نمائندوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ متاثرین کو عید الفطر سے پہلے پناہ گاہیں فراہم کرنا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بحالی کے کاموں میں کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ امدادی سامان اور فنڈز کی تقسیم کے عمل کو مزیدشفاف بنایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.