تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایم کیو ایم کی پوری سیاست خوف اور بندوق پر پھیلی ہے، چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی پوری سیاست خوف، بندوق اور دہشت پر پھیلی ہوئی ہے، ایم کیو ایم الزام تراشی کی سیاست بند کرے ورنہ ان کے کرتوت قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران چودھری نثار نے کہا کہ جنرل مشرف کے نوسال تک ہمرکاب رہنے والوں اور نیب ذدہ وزرا کے ساتھ وفاقی و صوبائی کابینہ میں شامل رہنے والوں کو اب جمہوری حکومت میں کرپشن یاد آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ الطاف حسین کے بیک گراؤنڈ والے شخص کے پاس برطانیہ میں کروڑوں پاؤنڈ کا دفتر اور رہائش کہاں سے آئی۔چودھری نثار نے کہا کہ۔فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور کوئی حب الوطن جرنیل اپنے حلف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔چودھری نثار نے کہا کہ الطاف حسین اپنا مارشل لا کا بیان واپس لیں تو ن لیگ تحریک استحقاق واپس لے لے گی لیکن اگر الزام تراشی جاری رکھی تو شیشے کے گھر میں رہنے والوں کو آئینہ دکھائیں گے۔چودھری نثار نے کہا کہ۔چودھری نثار نے مطالبہ کیا کہ حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران متاثرین سیلاب کے لیے ملنے والی غیر ملکی امداد بارے اعتماد میں لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.