5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب متاثرین کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف آپریشن نہیں بھولے، کائرہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردیہ نہ سمجھیں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو بھول گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں آنے والے امدادی کارکنوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جو غیر ملکی آ رہے ہیں ، حکومت ان کی سیکیورٹی کا پورا انتظام کرے گی ۔ ایک سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیشنل اوور سائٹ کونسل کے قیام کے لیے اگر صوبے نام نہیں دیں گے تو یہ کونسل نہیں بن سکے گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سیلاب زدگان کی مدد کا کام رک جائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب کے باعث لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا پروگرام تاخیر کا شکار ہوا ہے۔