5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لارڈ ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم74رنزبنا کرفالوآن کاشکارہوگئی
جنگ نیوز -
لندن . . . . . لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 74رنز بنا کر فالوآن کا شکار ہوگئی۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں پہاڑ جیسا اسکور بنانے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کا بھی بھرکس نکلا دیا اور پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 74رنز پر فالو آن کا شکار ہوکر پویلین واپس لوٹ گئی ہے، پاکستان کے آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔انگلینڈ کے 476کے جواب میں پاکستان کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 74رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستانی اوپنرز سلمان چھ،یاسر حمیددو، محمد یوسف صفر، سلمان بٹ چھبیس، اظہر علی دس، عمر اکمل چھ، کامران اکمل تیرہ، محمد عامرصفر،وہاب ریاض دو اورمحمد آصف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، سعید اجمل صرف چار رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی ٹیم نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔