تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،گڈو اور سکھرمیں کمی

جنگ نیوز -
حیدر آباد . . . . . کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ بتدریج کم ہورہا ہے،یہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد9 لاکھ50 ہزار920 کیوسک اوراخراج9 لاکھ34 ہزار565 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد6 لاکھ3 ہزار12 کیوسک اور اخراج5 لاکھ62 ہزار82 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈوبیرا ج پر پانی کی آمد5 لاکھ76ہزار377 کیوسک اور اخراج5 لاکھ65 ہزار520کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج4 لاکھ35 ہزار381کیوسک اور چشمہ پر پانی کی آمد اور اخراج3 لاکھ30 ہزار416 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔پنجند کے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ22 ہزار5 سوکیوسک اور اخراج ایک لاکھ10 ہزار80کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ79 ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ78 ہزار600کیوسک ریکارڈکیا گیا جب کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد51 ہزار240کیوسک اور اخراج43 ہزار44کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.