تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مارشل لا کی بات کرنیوالے جمہوریت پھلتے پھولتے نہیں دیکھنا چاہتے،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
شیخوپورہ . . . . جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مارشل لا کی بات کرنیوالے جمہوریت کو پھلتا پھولتے نہیں دیکھنا چاہتے اور وہ فوج کے سہارے اقتدار میں آنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں جماعت اسلامی کے رکن محمد رمضان کے اہل خانہ سے ا ظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فوج کو اقتدار کے جھنجھٹ میں پڑنے کی بجائے ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا فوجی اقتدار کی بات کرنیوالوں کے کان پر دھرنے کی بجائے انہیں چپ کرانا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ محمد رمضان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.