تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دریائے راوی، ستلج میں سیلاب کا کوئی امکان نہیں،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن

جنگ نیوز -
لاہور . . .. . پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کا خیبر پختونخوا سے رابطہ منقطع ہے۔ادھرفلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے راوی اور ستلج میں سیلاب کا کوئی امکان نہیں۔تونسہ کی مٹھوان، سنگڑ اور وہوا ندیوں میں طغیانی سے ڈیرہ غازی خان کا خیبر پختونخوا اور ٹرائبل ایریا کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔دریائے گھاگرا میں بھارت کی جانب سے5000کیوسک پانی چھوڑنے سے زیرہ لائن کے قریب دودیہات زیر آب آگئے ۔مظفر گڑھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے گیس اور بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ میڑک اور انٹر کے ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ انکی فیس معاف کی جائے۔دوسری جانب نالا ڈیگ میں طغیانی سے چغور کے نزدیک حفاظتی بند میں شگاف کے بعد20 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہے اور سیلاب آنے کا کوئی امکان نہیں۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویثرن کے ڈائریکٹر اجمل شاد نے کہا کہ اگرسیلاب کا خطرہ ہوا تو عوام کوپیشگی خبردار کردینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.