5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آزاد کشمیر:سیلاب سے 50 ارب روپے سے زائد کا انفراسٹرکچر تباہ
جنگ نیوز -
مظفرآباد . . . . . سیلاب کے باعث آزاد کشمیر میں پچاس ارب روپے سے زائد کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، آزاد حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے امداد کی منظوری۔ مظفر آباد میں آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی زیر صدرات ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ وادی نیلم میں موسم سرما کے دوران خوراک کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی اورمتبادل ذرائع سے خوراک اور دیگر اشیا کا ذخیرہ کیا جارہا ہے۔ کابینہ نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے امداد کی منظوری بھی دی ۔