تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شجاع آباد میں وحشیانہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیاجائے ، الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے شہرشجاع آباد میں زمیندار کی جانب سے نوجوان کو زمین میں زندہ گاڑنے اور ڈنڈے مارکر ہلاک کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کھلی درندگی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ملک میں فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اورسردارانہ نظام کے تسلط کے باعث فرسودہ روایات اور رسومات فروغ پارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں درندگی ، وحشت اور دالخراش واقعات کا رونما ہونا معمول کا حصہ بن کر رہ گیا ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ جاگیرداروں،وڈیروں، زمینداروں اور سرداروں کی جانب سے غریب عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا واقعہ مہذب معاشرے اور جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ،ملک میں بڑھتے ہوئے ظلم وستم اوردرندگی کے واقعات اور انصاف کی عدم فراہمی انقلاب کی جانب اشارہ کررہی ہے اس سے قبل کہ ملک بھر کے غریب عوام جاگیرداروں، وڈیروں ، زمینداروں اور سرداروں کے خلاف اعلان جنگ کردیں حکومت خود ہی اس فرسودہ نظام کو ختم کرکے ملک بھر کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کو پورا کرے اور ملک کو جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ جمہوریت کے چنگل سے آزادی دلائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.