5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دنیا کی سب سے بلند قامت نوعمر لڑکی کا قد6فٹ9انچ
جنگ نیوز -
برازیلیا…سینٹرل مانیٹرنگ…برازیل سے تعلق رکھنے والی14سال کی نوعمر لڑکی ایلائسینی سلوا کونوعمری کے زمانے میں دنیا کی سب سے بلند قامت لڑکی تسلیم کرلیا گیا ہے۔27ستمبر1995کو پیدا ہونے والی سلوا کی قامت6فٹ9انچ ہے اور اس کا قد ابھی مزید بڑھ رہا ہے۔سلوا کو اپنی بلند قامت کی وجہ سے بیشک کسی چھوٹی ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب اپنی اسی قامت کے بل بوتے پر وہ بہت جلد ایک ماڈل کی حیثیت سے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیگی۔