5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دار چینی کا محلول امراض قلب اور ذیابطیس میں مفید ثابت،تحقیق
جنگ نیوز -
فیئر لان…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکی ریاست اوہائیو کے شہر فےئر لان میں واقع ’سینٹر فار اپلائیڈ سائنسز‘ کے ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ دار چینی کا محلول دل کے امراض اور ذیابطیس سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق دار چینی کے پانی کے ساتھ بنائے گئے محلول میں ایسے غیر تکسیدی عوامل پائے جاتے ہیں جو ذیابطیس اور دل کے امراض پیدا ہونے کے خدشات23فیصد تک کم کردیتے ہیں۔