5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستانی کھلاڑیوں نے لارڈز ٹیسٹ فکس کر رکھا ہے ،برطانو ی اخبار کا دعویٰ
جنگ نیوز -
لندن ... ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سینٹرل لندن کے ایک ہوٹل میں مقیم پاکستانی کرکٹرز کے کمروں میں اسکاٹ لینڈ پولیس نے چھاپہ مارکر ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ، موبائل فونز اور کمپیوٹر برآمد کیے ہیں،جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔جو ہرے ٹریک سوٹ پہنے ہوئے ہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق کپتان سلمان بٹ ،وکٹ کیپر کامران اکمل ،محمد عامر اور آصف سمیت سات کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔پاکستانی ٹیم منیجریاور سعیدنے رابطہ کر نے پر بتایا کہ وہ اسکاٹ لینڈ یارڈکے ساتھ ہیں اور پولیس کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں ۔دوسری جانب برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کیا ہے ۔