تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈ ز ٹیسٹ میچ جاری رہیگا،آئی سی سی

جنگ نیوز -
دبئی ... میچ فکسنگ کی تحقیقات کے باوجود پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ جاری رہے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق لارڈز میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ آج شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔آئی سی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل،انگلینڈاورویلز کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کوآگاہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ کے حو ایک پینتیس سالہ شخص کو میچ فکسنگ کے حوالے سے حراست میں لیا ہے۔کسی پاکستانی کھلاڑی یا آفیشل کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق آئی سی سی ،ای سی بی اورپی سی بی ،آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اورسیکیورٹی یونٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں اورتحقیقات میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.