5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ: عالمو چوک کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا
جنگ نیوز -
کوئٹہ: عالمو چوک کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب ریلوے لائن پر ہونے والے دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عالمو کے علاقے کلی شاہبو میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد رکھ دیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے کوئٹہ چمن ریلوے سیکشن کے ٹریک کا دوفٹ ٹکڑا اڑاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ چمن سکیشن پررات کے اوقات میں ٹرین سروس نہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثرنہیں ہوئی ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے عالموچوک کے علاقے سے ملنے والا ایک اور ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیاہے۔ یہ ریموٹ کنڑول بم کچرے کے ڈھیر میں رکھا گیا تھا۔