تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: بنگلہ دیش جانیوالے مسافر کے لیپ ٹاپ سیمنشیات برآمد

جنگ نیوز -
کراچی: بنگلہ دیش جانیوالے مسافر کے لیپ ٹاپ سیمنشیات برآمد

کراچی…کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش جانے والے مسافر کے لیپ ٹاپ میں چھپاکر اسمگل کی جانے والی ہیروئین برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کسٹمز قمر تھلو کے مطابق ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے قومی ائیرلائن کی فلائٹ پی کے ۔266 کے ذریعے ڈھاکہ جانے والے مسافر محمد اختر کے کمپیوٹر(لیپ ٹاپ)کی اوپری سطح سے اعلیٰ کوالٹی کی آدھا کلو گرام ہیروئین برآمد کرلئی گئی،ترجمان کسٹمز کے مطابق ملزم محمد اختر کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.