5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شیخوپورہ :جیو نیوز کی خبر پر کارروائی ، سب انسپکٹر معطل
جنگ نیوز -
شیخوپورہ :جیو نیوز کی خبر پر کارروائی ، سب انسپکٹر معطل
شیخو پورہ…جیو نیوز پر معمر خاتون پر پولیس کی موجودگی میں تشدد کرنے پر ڈی پی او شیخوپورہ نے سب انسپکٹر کو فوری طور معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا۔شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں معمر خاتون کو بردہ فروش سمجھ کر پولیس کی موجودگی میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی خبر جیو نیوز پر چلنے سے شیخوپورہ محکمہ پولیس کے ڈی پی او عمران ارشد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سٹی اے ڈویزن کے سب انسپکٹر محمود احمد کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔اس واقعہ کے بارے میں دو روز میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے لئے ایس ڈی پی او شہزاد سلیم کو ہدائیت جاری کر دی ہیں جنہوں نے اس واقعہ کی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔