5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جنوبی وزیرستان :انگوراڈہ میں دھماکا، تین افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
جنوبی وزیرستان :انگوراڈہ میں دھماکا، تین افراد جاں بحق
پشاور …جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگوراڈہ میں واقع شکین بازار کی ایک دکان میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔حکام کا کہناہے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔