تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کائرا نائٹلی کی فلم سے روم کے فلمی میلے کا آغاز ہوگا

جنگ نیوز -
روم…روم فلم فیسٹیول کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس Keira Nightley کی فلم ”لاسٹ نائٹ“ کی نمائش سے فلم فیسٹیول کا آغاز کیا جائے گا۔اس فلم میں ”Clash of the Titans “ میں کام کرنے والے اداکار Sam Worthington بھی شامل ہیں۔Last Nightنامی اس فلم کی کہانی جنسی کشش،دھوکہ دہی اور رقابت جیسے جذبات پر مشتمل ہے۔اس فیسٹیول میں اداکارہ نکول کڈمین کی نئی فلم ”Rabbit Hole“کی نمائش بھی کی جائے گی۔28اکتوبرسے 5نومبر تک جاری رہنے والے اس فلمی میلے میں جاپانی سنیما اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے فلمسازAkira Kurosawa کی فلم کی نمائش بھی کی جائے گی۔میلے میں بچوں کی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جن میں پہلی اطالوی تھری ڈی فلم Winx Club بھی شامل ہے۔Paradisoسنیما کے ڈائریکٹر Giuseppe Tornatore فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ ہوں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.