تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چھ سالہ بچے کی صلاحیتیں، کئی کتابوں کی پبلشنگ کا معاہدہ کر لیا

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ کے شہر ڈربی سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ مصنف بچےLeo Hunterکی لکھنے کی صلاحیتوں نے اسے کئی کتابوں کی پبلشنگ کا معاہدہ دلوادیا۔Leoکا اپنا اپنے پالتو کتےAlsatian Kugarکے ساتھ دوستی پر لکھاگیا چھوٹا سا ناولMe & My Best Friendایک امریکی فرم Strategic Book Publishingکو اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اس کے ساتھ مزید 23ناول لکھوا کر پبلش کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔اس معاہدے کے تحت Leoکو اپنے 10سے25صفحات پر مشتمل کتابوں کی ابتدائی فروخت کا20فیصد حصہ دیا جائیگا لیکن اگر کتابیں500سے زائد فروخت ہوئیں تومنافع کا یہ حصہ50فیصد تک بڑھا دیا جائیگا۔Leoہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی طرح مقبول ہونا چاہتا ہے تاکہ ان کی طرح لاکھوں ملین منافع کما سکے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.