5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
’میریو برادرز‘ اب تک کا سب سے بہترین وڈیو گیم قرار
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ کی مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’ون پول‘ کے تحت کروائے گئے حالیہ پول میں Mario Brosکواب تک کا سب سے بہترین وڈیو گیم قراردیا گیا ہے۔گیمز کھیلنے والے2ہزار افراد سے کرائے گئے۔ اس پول میں 1985میں متعارف کروایا جانے والے مقبول گیمMario Bros نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔رنگین Mushroom Kingdomمیں بنائے گئے اس شاندار اینیمیٹڈ گیم کی اب تک 40ملین کاپیاں فروخت کی جاچکی ہیں۔ٹاپ20گیمز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر 1980میں متعارف کروایا گیا Pac-Manاور تیسرے نمبر پرTetrisکو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔