تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب،پاکستان کے بجٹ پر دوبارہ غور کرنا ضروری ہے،آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کے بجٹ اور مجموعی معاشی اشاریوں کو دوبارہ زیر غور لانا ضروری ہے۔واشنگٹن میں جاری ہونے والے بیان میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر گیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ جاری مذاکرات میں معیشت پر سیلاب کے اثرات کا تکنیکی جائزہ لیا جارہا ہے اورآئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر معاشی مسائل کے ایسے حل تلاش کرے گا جن سے پاکستانی معیشت دیرپا اورپائدار ترقی کا سفر جاری رکھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر گیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ آئی ایم ایف اس مشکل صورت حال میں پاکستان کے اور پاکستانیوں کے ساتھ ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.