تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خیبرپختون خوا،ہزاروں سیلاب متاثرین تا حال حکومتی امداد کے منتظر

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا میں قیامت خیز سیلاب کے بعد ایک ماہ کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن اب تک ہزاروں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں ،اپنی مدد اپ کے تحت لگائے گئے خیموں میں مقیم متاثرین کا بھی کوئی پرسان حال نہیں،28 جولائی کو موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے خیبر پختون خوا کے 42لاکھ افراد متاثر ہوئے، جب کہ لاکھوں افراد کو اپنے گھروں کی تباہی کے بعد کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہونا پڑا۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق کوہستان، شانگلا اور اپر دیر کے دور دراز علاقوں تک امدادی ٹیموں کی رسائی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی۔حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی بھی متاثرہ خاندان کی مالی مدد نہیں کی گئی جس کے بعد متاثرین نے اپنی مدد اپ کے تحت اپنے گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر رکھا ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق عید سے پہلے متاثرہ خاندانوں کو بیس، بیس ہزار روپے کی امدادی رقم ادا کر دی جائے گی جس کے لئے پانچ ارب روپے سے زیادہ کی رقم درکار ہو گی۔دوسری طرف صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختون خوا ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ صوبے کے پاس وسائل کی کمی کے پیش نظر وفاقی حکومت سے امداد کی درخواست کی گئی ہے ۔حکومتی دعوؤں کے بر عکس خیبر پختون خوا کے متاثرین سیلاب ایک ماہ کا عرصہ گذرنے کے بعد بھی مسیحا کے منتظر ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.