5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
انڈونیشیا،سماترا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی
جنگ نیوز -
جکارتا… انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں 400سال میں پہلی مرتبہ آتش فشاں پھٹ گیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماترا کے پہاڑ ’سنابونگ‘ میں کل رات ایک آتش فشاں پھٹ گیا جس کے بعد لاوا تیزی سے باہر نکل رہا ہے اور علاقے میں15سو میٹر تک دھواں پھیل گیا ہے اور ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔اب تک 12ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جا ری ہے۔خیال رہے کہ سماترا جزیرے میں گزشتہ400سالوں میں پھٹنے والا یہ پہلا آتش فشاں ہے ۔ حکام نے متاثرہ علاقے میں ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔