5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
خیبرپختون خوا،سیلاب متاثرین کو مفت شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا میں میں سیلاب زدگان کو مفت شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے بتیس مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ جیو نیوزسے گفتگو میں جنرل منیجر نادرا میر عالم خان نے بتایا کہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو مفت شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے پہلے مرحلے میں چارسدہ اور نوشہرہ میں مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نادرا دس سے بارہ لاکھ متاثرین سیلاب کو نئے شناختی کارڈز جاری کرے گا۔