تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سندھ:سیلابی ریلا تحصیل میہڑ میں داخل،25سے زائد دیہات زیر آب

جنگ نیوز -
سجاول…سجاول میں سیلاب داخل ہونے کے بعد شہر کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،سجاول اور فرید آباد گرڈ اسٹیشن میں پانی آجانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، جب کہ سیلابی ریلا تحصیل میہڑ میں داخل ہونے سے 25 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔سجاول میں مختیار کار ،ڈی ڈی او ریونیو اور سب جیل سمیت کئی سرکاری عمارتیں زیر آب آگئی ہیں ،ادھر پانی ٹھٹھہ کی طرف بڑھ رہا ہے، شہر کو بچانے کے لئے حفاظتی بند کی تعمیر کا کام شروع کردیاگیا ہے۔سجاول گرڈ اسٹیشن میں پانی داخل ہونے سے سجاول، چوہڑ جمالی اور جاتی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔آربی اوڈی ڈرین سے آنے والے سیلابی ریلے سے تحصیل میہڑ کے پچیس سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں اور سیلابی ریلا تحصیل خیر پور ناتھن شاہ کی سمت جارہاہے۔دوسری جانب وارہ کے قریب رادھا بچاؤ بند میں شگاف پڑنے کے بعد سیلابی ریل اگاجی کھاورکی جانب بڑھ رہا ہے۔سیلاب سے 176ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر حمل جھیل کا ریگولیٹربھی ڈوب چکا ہے۔پانی فریدآباد گرڈاسٹیشن میں داخل ہونے کہ وجہ سے سوسے زائد دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،ادھر میہڑ اور فرید آباد شہر کو ملانے والی لنک روڈ بھی زیر آب آگئی ہے۔دھامرا بند اورایم این وی ڈرین کے درمیان حفاظتی بند میں پانچ مقامات پر کٹ لگادیے گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ سہون کی جانب ہوگیاہے۔ رتوڈیرو جیکب آباد سڑک پر پڑنے والے کٹاؤ کی مرمت کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.