5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو شرمناک شکست،سیریز بھی3-1سے ہار دی
جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اوردوسوپچیس رنز سے شکست دے کرسیریز تین ایک سے جیت لی، یہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین شکست ہے۔لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے دوسری اننگز41رنز چارآؤٹ سے شروع کی، وکٹیں گرنے کا جو سلسلہ کل بارش کی وجہ سے تھم گیا تھا آج پھر شروع ہوگیاہے، ایک ایک کرکے وکٹیں گرتی رہیں ، نو کھلاڑی 97رنزپرآؤٹ ہوگئے،پوری سیریز میں ناکام رہنے والے عمراکمل نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن اس مرحلے پران کی اننگز ٹیم کے کسی کام کی نہیں تھی،وہ 79رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔پوری ٹیم147رنزپرآؤٹ ہوگئی ۔سوان نے پانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، وہ میچ میں نووکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔