5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
صدر زرداری نے کر کٹرزپر میچ فکسنگ کے الزامات کا نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . پاکستانی کرکٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کی خبروں پر صدرآصف علی زرداری نے نوٹس لے لیا ہے اور تمام معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔برطانوی اخبارکی جانب میچ فکسنگ کے حوالے سے رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعدصدر زرداری نے صورت حال کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔واضح رہے کہ برطانوی اخبارکی جانب سے میچ فکسنگ کی خبر کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے،پاکستانی کرکٹرز سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میچ فکسنگ میں ملوث سات پاکستانی کھلاڑیوں کے پاسپورٹ طلب کر لئے ہیں ۔