5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور کے رہائشی کی وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل
جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . . پشاور کے رہائشی جلیل احمد نے رقم ہڑپ کر جانے کے الزام میں اپنے سسر کیخلاف انصاف کی اپیل کی۔پشاور کے علاقے حیات آباد کے رہائشی جلیل احمد کا کہنا ہے کہ32سال پہلے وہ بیرون ملک چلا گیا تھا۔ اس دوران وہ اپنے سسر عبدالغفور کو وقتا فوقتا پیسے بھیجتا رہا۔ تاہم ملک واپسی پر سسر سے رقم کا مطالبہ کیا تو وہ مکر گیا اور گھر آکر اس کے بیٹوں اعجاز احمد اور فراز احمد کو مارا پیٹا۔ جلیل احمدکے مطابق اس نے20 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کی ہے لیکن پولیس کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ جلیل احمد نے صوبائی وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔