5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
قلات : نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنیوالے ٹینکرز کودھماکے سے اڑادیا گیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . . . . بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے دو ٹینکرز دھماکا خیز مواد سے اڑادیا ۔پولیس کے مطابق کراچی سے تیل لے کر افغانستان جانے والے آئل ٹینکر قلات کی تحصیل منگچرمیں کھڑے تھے ۔ ٹینکروں کے ڈرائیور اورکلینر بھی قریب ہی موجود تھے ۔ اس دوران نامعلوم افراد نے دونوں ٹینکروں کو دھماکا خیز موادسے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی اور تمام تیل بہہ گیا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔