5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مردان پولیس کی کارروائی،17خطرناک دہشت گرد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . . مردان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں17 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ڈی آئی جی مردان اختر علی شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس کے کمانڈوز دستوں نے کامیاب کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں مطلوب17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ دہشت گرد پنجاب رجمنٹ سینٹر پر راکٹ حملوں سمیت کئی بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ اختر علی شاہ کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں سے65 کلو گرام دھماکہ خیز مواد،10 ڈیٹو نیٹرز،6 سو ڈائنامائٹ،راکٹ لانچرز کے5 شیل اور15 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔