5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور:میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی جائیداد ضبط کر نے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . . . . پشاور کے شہریوں اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدے داروں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبروں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہی ہے مسلسل شکستوں نے جہاں قوم کو پہلے ہی مایوس کر رکھا تھا وہاں اب میچ فکسنگ کے الزامات نے ملک و قوم کو ساری دنیا میں بدنام کر دیا ہے۔کھلاڑیوں، کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدے داروں اور شائقین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو برطرف کیا جائے، کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور الزامات ثابت ہو جائیں تو ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں۔