تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور میں پولیس کا چھاپہ،2سٹہ باز گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور میں ریس کورس پولیس نے جیل روڈ پر واقع ایک پلازا میں چھاپہ مار کر پاک،انگلینڈ میچ پر سٹہ لگانے والے دو جواریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ جیل روڈ پر واقعہ ایک پلازا میں دبئی کے ایک سٹہ باز مینڈس اور اس کے ایجنٹ احسن نے بک بنا رکھی ہے جس پر پولیس نے پلازا میں چھاپہ مار کر کرکٹ میچ پر جوا کرنے والے دو افراد حسن اور عامر کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ٹی وی،کمپیوٹر،درجنوں ٹیلیفون اور دیگر اشیا کو برآمد کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.