5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
صدقہ فطر کی کم از کم شرح فی کس75روپے ادا کی جائے،مفتی منیب
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے اس سال صدقہ فطر کی کم از کم شرح فی کس75روپے بنتی ہے ۔ چیئر مینمرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سال خالص فائن آٹے کی قیمت کے مطابق صدقہ فطر کی کم از کم شرح 75روپے فی کس ہے جبکہ جوکے نصاب کے مطابق فطرہ100روپے ، عمدہ کھجور کے مطابق860روپے، کشمش کے نصاب کے مطابق870روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل ثروت افراد اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں، مفتی منیب کا کہنا ہے کہ ا فطرے اور فدیے کی اصل روح ایک مسکین کے دو وقت کا طعام ہے لہٰذا جن خوش نصیبوں کو اللہ تعالی نے مال و و دولت کی نعمت سے نوازا ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ ، اور کفارہ ادا کریں۔