تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو میدان میں آنا ہوگا،جعفر مندوخیل

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . . . . بلوچستان اسمبلی کے رکن جعفر مندوخیل کاکہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے اراکین کو میدان میں آنا ہوگا ورنہ معاملات مزید بگڑ جائیں گئے۔یہ مطالبہ انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر سعید احمد ہاشمی،میراسماعیل لہڑی،عبدالکریم نوشیروانی اوراسلم رندکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔جعفر مندوخیل نے کہاکہ بلوچستان میں آنے والے سیلاب سے جو جانی مالی نقصان ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے لیکن حکومت متاثرین کی امداد اوربحالی کو سیریس نہیں لے رہی ہے۔انھوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت میں رابطے کا فقدان ہے ،متاثرین کو طبی سہولیات ،پینے کاصاف پانی،رہنے کیلئے خیمے اور دیگر اشیائے ضرورت فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے لیکن اسکا کوئی یہ مقصد نہ سمجھے کہ ہم اقتدار فوج کو دینے کی بات کر رہے ہیں، یہ انکی ڈیوٹی ہے جوآرمی نے بخوبی ادا کی ہے۔انھوں نے کہاکہ حکومت کومتاثرین کی فوری اورترجیحی بنیادوں پردرست فیصلہ کرناہونگے وزیر اعلیٰ متاثرین کیلئے قائم کئے گئے کیمپس کابینہ کے اراکین کی زیرنگرانی کردیں جبکہ غیرترقیاتی اخراجات میں کمی کریں،کابینہ کا حجم کم کیاجائے اوران وسائل کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کیاجائے۔عوام الناس ،مخیرحضرات اورادارے اس کارخیرمیں حصہ لیں۔ انھوں نے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیاکہ فوری طورپراسکولوں میں ایک ماہ کی تعطیلات کااعلان کر کے وہ بلڈنگز انکے حوالے کی جائیں تاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ افرادکیلئے کیمپ قائم کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.