5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
میچ فکسنگ کاالزام بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کی ناکامی ہے ،شہر یار خان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . . . پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگنا کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کی ناکامی کا ثبوت ہے ، اگرالزام ثابت ہو جاتا ہے تو کھلاڑیوں کو سخت ترین سزائیں ملنی چاہئیں۔ لاہور میں جیو نیوز کے نمائندے سہیل عمران سے گفتگو کرتے ہو ئے شہریار خان نے کہا کہ بورڈ کے عہدیداروں کو میچ فکسنگ میں ملوث قرار نہیں دیا جا سکتا مگر اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔