5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حیدرآباد:بچوں کی لڑائی کے بعددو گروپوں میں تصادم،3افراد ہلاک
جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . . . . . . حیدرآبادمیں بچوں کے درمیان25روپے کے تنازع پر فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل اورایک کو زخمی کردیاگیا۔واقعے کے بعد مشتعل افرادنے دو گھروں اورایک گاڑی کو آگ لگادی ۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب گذشتہ رات حیدرآباد کے علاقے گلشن خیر محمدمیں25روپے کے لین دین کے بچوں کے جھگڑے میں چارافراد زخمی ہوگئے ۔ آج صبح چانگ برادری کے افرادنے پٹھان برادری کے تین سگے بھائیوں اکبر،سلمان خیل ،ولی کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ ایک بھائی خاورکو زخمی کردیا۔واقعے کے بعد مشتعل افرادنے کئی گھنٹے تک پولیس کو علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا ۔اس دوران چانگ برادری کے دو گھروں اور ایک گاڑی کو آگ لگادی، چانگ برادری کے گھروں پر حملے کئے گئے اورشدیدفائرنگ کی گئی ۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں محصور چانگ برادری کی 10خواتین اورسولہ بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی ہے ۔