5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
عدالتی بحران سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . بلوچستان میں عدالتی بحران سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست صدر بلوچستان بار ایسوی ایشن بازمحمد کاکڑکی جانب سے سپریم کورٹ بینچ کوئٹہ میں دائر کی گئی ہے ،درخواست میں درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ ججوں کی تعیناتی کے نئے طریقے کار کے خلاف حکم امتناع جاری کیا جائے اور بلوچستان ہائیکورٹ کے4 ججز کے مدت میں 18ویں ترمیم کے فیصلے تک توسیع کی جائے۔