تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

غیر سرکاری تنظیمیں غیر ملکی امدادکا نصف حصہ خودکھا جائیں گی، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا سے ملنے والی امداد کا80 فیصد غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے دیا جائے گا جن میں سے نصف وہ کھا جائیں گے اور اس کا کوئی حساب بھی نہیں لیا جائے گا۔ وزیر اعظم ان دنوں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ ملتان بھی گئے۔ مگرائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کے دوران وہ غیر ملکی غیر سرکاری امدادی تنظیموں پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کی بات کرنے والوں کو وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس امداد کا صرف بس فیصد ہی آئے گا۔تاہم بعد میں انہوں نے محتاط ردعمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ کوئی الزام نہیں عائد کررہے بلکہ غیر ملکی ایجنسیوں کے اپنے اخراجات ہوتے ہیں، ان کے دفاتر بنتے ہیں، ارکان کو ڈالروں میں تنخواہیں دی جاتی ہیں اور ان کے لیے بلٹ پروف کاریں خریدی جاتی ہیں جبکہ ہم وطنوں کا تو یہ حال ہوتا ہے کہ اگر روپیہ ملے تو وہ آنہ اپنی طرف سے لگا دیتے ہیں۔مگر ہمارے وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ آخر کیا وجہ ہوئی کہ بین الاقوامی دنیا حکومت کے بجائے ان غیرسرکاری تنظیموں کو فنڈز دینے لگی ہے جبکہ اسے یہ بھی پتہ ہے کہ اس میں تقریباً نصف تو خود تنظیموں کے اخراجات میں ہی لگ جاتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.