5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی کارروائیاں، منارکی بند کی مرمت
جنگ نیوز -
راولپنڈی…سیلاب سے متاثرہ علاقوں داسو موہر،گوٹھ فقیر اورسجاول میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آرمی انجینئرز نے منارکی بند کی مرمت کردی جبکہ ٹھٹھہ کراچی نیشنل ہائی وے کو بھی محفوظ بنانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر بحال کردیاہے،گوجرانوالہ سے سی 130 کی چھ پروازوں کے ذریعے سو ٹن راشن اور امدادی اشیا کوئٹہ پہنچائی گئی ہیں جبکہ 50 ٹرک پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھیجے گئے ہیں،21 ٹرکوں پر مشتمل امدادی اشیا کوٹ ادو،لیہ راجن پور،ڈی جی خان اور پنوں عاقل کے متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ،پاک فوج کی جانب سے اب تک 22 کروڑ مالیت کی 35 سو ٹن امدای اشیا لاہور سے مختلف امدای کیمپوں میں بھیجی گئی ہیں۔