تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان کا20 فیصد حصہ سیلابی پانی سے متاثر ہوا ہے، شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا20 فیصد حصہ سیلابی پانی سے متاثر ہوا ہے اور ہم اس وقت ایک نازک اور خطرناک صورت حال سے دو چار ہیں، جبکہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسانولو نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنیوالی قدرتی آفت کترینا، سونامی اور2005 کے زلزلے سے مجموعی طور پر بڑی ہے۔ اسلام آباد میں او آئی سی ممبر ممالک کی ریلیف تنظیموں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیلاب سے دو کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں،جبکہ چالیس لاکھ ایکٹر زرعی اراضی تباہ ہوئی ہے جس پر65 فیصد آبادی کا انحصار تھا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نقصانات کا کل تخمینہ جی ڈی پی کا ایک سے دو فیصد ہے، ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک اکتوبر کے شروع تک نقصانات کا تخمینہ مکمل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آٹھ پاکستانیوں میں سے ایک سیلاب سے متاثر ہوا ہے، جبکہ زرائع مواصلات ور سل و رسائل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی اکمل الدین احسانولو کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس سیلاب زدہ گان کی ضروریات کا تخمینہ لگانے اور امداد کی ترسیل کا مربوط طریقہ کار وضع کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے متاثرین سیلاب کیلئے جدہ میں خصوصی اکاؤنٹ کھولا ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ پاکستان میں کھولا جائے گا۔ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دس دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کی ہے،جبکہ دیگر اسٹاف اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔ سیکریٹری جنرل اکمل الدین نے پاکستان میں سیلاب اور دوسری قدرتی آفات سے سبق لیتے ہوئے او آئی سی ایمرجنسی رسپانس فنڈ کھولنے کی تجویز بھی پیش کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.