تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سپریم کورٹ اعجاز بٹ کے خلاف سوموٹو ایکشن لے ،متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے انگلینڈ میں حالیہ کرکٹ اسکینڈل پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ اورقومی سلیکشن کمیٹی کی فوری برطرفی کامطالبہ کیاہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ روزبروز تباہی کی جانب جارہی ہے اور اس تباہی کی بنیادی وجہ چیئرمین بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کوحاصل طاقتور اور بااثر افراد کی آشیرباد اورسپورٹ ہے ۔جو نہ صرف خود مال بنارہے ہیں بلکہ بااثر افراد کو بھی کمیشن دے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پوری قوم کے مطالبے کے باوجود اعجاز بٹ جیسے کرپٹ ترین آدمی کو ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے برطرف نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ میں کرپشن اور میرٹ کے قتل کی وجہ سے قومی ٹیم کے کھلاڑی ہی میچ فکسنگ میں بدنام نہیں ہوئے بلکہ دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام وقار بری مجروح ہواہے ۔ملک وقوم کا نام بدنام کرنے والوں کونہ صرف ان کے عہدوں سے برطرف کرنا چاہئے بلکہ انہیں اورمیچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف مقدمات چلاکر عبرتناک سزا دی جانی چاہئے تاکہ آئندہ پاکستان کی ٹیم کاکوئی ذمہ دار یا کھلاڑی کوجعلسازی اور میچ فکسنگ میں ملوث ہوکر پاکستان اور قوم کی رسوائی اور بدنامی کا سبب نہ بن سکے ۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے خلاف فی الفور سوموٹو ایکشن لے کر ملک وقوم کے تقدس کو بچایا جائے اور ثابت کیا جائے کہ ملک میں قانون آج بھی نہ صرف حرکت میں ہے بلکہ بااثر بھی ہے ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.