5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور…پاکستان منگل کے روز واہگہ بارڈر پر بھارت کے100ماہی
جنگ نیوز -
گیر قیدی رہا کر دے گا۔وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں2 بچے اور98 مرد شامل ہیں،ان بھارتی ماہی گیروں کو پیر کو کراچی کی جیل سے نکال کر واہگہ کے لئے روانہ کیا جائے گا، وزارتِ داخلہ کے ان ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی قیدیوں کی رہائی کا دوسرا مرحلہ آئندہ چند روز بعد ہو گا۔