تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سانحہ سیالکوٹ ،18میں سے16 ملزم گرفتارکرلیے،مشتاق سکھیرا

جنگ نیوز -
سیالکوٹ …سیالکوٹ میں دوبھائیوں کے بہیمانہ قتل کے مقدمے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ سانحے کے18 میں سے16 ملزم گرفتارکرلیے گئے ہیں، جبکہ4 مفرورپولیس اہلکاروں کو بھی پیر تک گرفتار کر لیا جائے گا۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کی ہے،جس سے مقتول بھائیوں کے ورثا بھی مطمئن ہیں،ان کا کہنا تھا کہ18 میں سے16 نامزد ملزم گرفتار کرلیے گئے ہیں،اور قانونی طور پر جو جرم ثابت ہوگا، اسی کے مطابق سزا دی جائے گی،مشتاق سکھیرا نے کہا کہ تشدد کے اس واقعے سے پولیس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے،10 پولیس اہلکاروں کے خلاف ثبوت ملے ہیں،جن میں سے6 نے گرفتاری دے دی ہے جبکہ باقی4 کو بھی پیر تک گرفتار کر لیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.