5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کسی شہر کو بچانیکیلئے کسی اور شہر کو ڈبونے کا تاثر غلط ہے، قائم علیشاہ
جنگ نیوز -
ٹھٹھہ…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے کسی ایک شہر کو بچانے کے لیے کسی اور شہر کو ڈبویا ہے۔یہ بات انھوں نے ٹھٹھہ میں فقیر جو گوٹھہ کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی تیزی سے سجاول شہر کی طرف بڑھ رہا ہے اور آبادی کی اکثریت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ایک تاریخی شہر ہے مگر ہمیں سجاول بھی عزیز ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا متاثرین ہمارے اپنے لوگ ہیں اوراگر کوئی کیمپوں میں منتقل نہیں ہو رہا تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کیمپس میں تعداد سے زیادہ متاثرین موجود ہیں اورلوگ کراچی نہیں جا رہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں سیلاب کی صورت حال اب معمول پر آرہی ہے۔