تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کوٹیم سے بے دخل کردیا جائے،عمران خان

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کو کرپٹ کھلاڑیوں کے ہاتھوں تباہ ہونے کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جانی چاہیے۔ جس پلیئر بھی میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوجائے اسے قومی ٹیم سے بے دخل کردیا جائے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں 1992 ورلڈ کپ کے ہیرو عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات کا سُن کر صدمہ پہنچا ہے۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا یہ بہت افسوسناک دن ہے۔ مگر پوری کہانی سامنے آنے کا انتظار کیا جائے کہ آیا یہ الزام درست ہے بھی یا نہیں۔ جو بھی میچ فکسنگ میں ملوث پایا جائے ٹیم سے نکال کر اس کا متبادل لایا جائے۔ اور اسے ایسی سزا دی جائے جو آنے والی نسلوں کیلئے مثال ہو کہ اس جرم کا انجام بہت برا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.